مقبوضہ کشمیر: جھڑپوں میں دو بھارتی فوجی ہلاک‘ 4 زخمی

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان خونریز جھڑپ میں دو بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپ سری نگر کے نواحی علاقے لیگل چوک میں بٹر مالو علاقے میں پیش آیا جہاں مجاہدین کے طرف سے سی آر پی ایف اہلکاروں کے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں خونریز جھڑپ شروع ہوگئی جس میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ جھڑپ کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیرائو کرلیا اور تلاشی آپریشن شروع کردیا گیا تاہم کسی کی گرفتار کی اطلاع نہیں ملی۔