افغانستان: بارودی سرنگ دھماکے سے 4 امریکی فوجی ہلاک

کابل (اے ایف پی) افغانستان میں پرتشدد واقعات میں چار اتحادی فوجی مارے گئے۔ نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان میں اتحادی فوجیوں کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ واقعے میں تین امریکی فوجی مارے گئے۔ دوسری جانب فرانسیسی حکام نے بھی کابل میں جھڑپوں کے دوران ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ دریں اثنا افغان سکیورٹی فورسز نے ایک طالبان کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق طالبان کمانڈر کو صوبہ کندوز کے ضلع امام صاحب کے گائوں قراکٹو سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کی شناخت قاری عبدالودود کے طور پر کی گئی ہے۔