”تم حسنی مبارک کی باقیات ہو“ سابق وزیر خارجہ ابوالغیط پر جوتا باری کی کوشش

دبئی (آن لائن) مصر کے سابق نرم گو وزیر خارجہ ابوالغیط پر اپنی خودنوشت 'میری گواہی' کی تقریب رونمائی کے دوران سامعین میں بیٹھے ایک شریک محفل نے جوتا اچھالنے کی کوشش کی۔ نامعلوم احتجاجی سامع نے بلند آواز میں ابوالغیط پر الزام عائد کیا کہ وہ حسنی مبارک کی ان باقیات میں شامل ہیں جنہوں نے مصری انقلاب کی مخالفت کی تھی۔