گورو اور مقبول بٹ کی باقیات کی واپسی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہونگے: مجلس مشاورت

سرینگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمےر کی حرےت پسند جماعتوں کے مشترکہ فورم متحدہ مجلس مشاورت نے افضل گورو اورمقبول بٹ کی باقیات کی واپسی کایک نکاتی مطالبہ دھراتے ہوئے کہا ہے عوام و قیادت کبھی اس مطالبے سے دستبردار نہیں ہونگے۔ متحدہ مجلس مشاورت کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک بار پھر ان دونوں کی اجساد کی واپسی کا مطالبہ دہرایا گیا۔