پوپ فرانسس کی شامی بحران کے سیاسی حل کےلئے خصوصی دعا

ویٹی کن (آن لائن) رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے ایسٹر کے موقع پر شام کے ''سیاسی حل'' کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعہ بہت طول پکڑ گیا ہے۔پوپ فرانسیس نے ویٹی کن میں دنیا بھر سے آئے ہوئے قریباً ڈھائی لاکھ مسیحیوں سے ان کے مذہبی تہوارکے موقع پر خطاب کیا ۔