پاکستان دنیا کی 13ویں ناکام ریاست بن گیا، امریکی تھنک ٹینک کی درفنطنی

واشنگٹن (ثناءنیوز+ نیٹ نیوز) امریکی تھنک ٹینک نے دنےا کی ناکام رےاستوں مےں پاکستان کو تیرہویں نمبر پر قرار دیدیا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک فنڈ فار پیس کی جاری کردہ ناکام ریاستوں کی سالانہ فہرست میں پہلی تین پوزیشنوں پر صومالیہ، ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو اور سوڈان کے نام ہیں۔ افغانستان چھٹے یمن آٹھویں اور عراق نویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ وہ ریاستیں ہوتی ہیں، جہاں عموماً افراتفری اور تشدد دیکھنے میں آتا ہے اور قانون کی عملداری نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ اِس لئے وہاں انتہا پسند، دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر قدم جما لیتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں نے افغانستان، یمن اور مالی جیسے ملکوں کو اپنی پناہ گاہ بنایا ہے۔ جرمنی کی اوسنابروک یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر الرِش شنیکر نے بتایا کہ افغانستان اور پاکستان کی مثال لیں تو وہاں سرحد کے دونوں جانب پشتون قبائل آباد ہیں۔ ایسے میں یہ بات واضح ہے کہ افغانستان میں پیش آنے والے تمام حالات پاکستان کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
امریکی تھنک ٹینک