مسلمان امریکی فوجیوں کو شک و شبہ کی نظر سے دیکھا جاتا ہے: کرنل شریڈا حسین

واشنگٹن (اے پی اے) 9/11 کے حملے امریکی فوج میں شامل مسلمانوں کےلئے کڑا امتحان ثابت ہوئے ہیں، حملوں کے بعد سے مسلمان امریکی فوجیوں کو فوج اور مسلم کمیونٹی میں شکوک و شبہات کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے، اسی سانحہ کا دوسرا پہلو یہ بھی ظاہر ہوا اس کے بعد امریکیوں نے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جبکہ مسلمانوں میں یہ شعور پیدا ہوا وہ الگ تھلگ رہنے کی بجائے اپنا مذہبی تشخص برقرار رکھتے ہوئے امریکی معاشرے کا ایک فعال حصہ بنیں۔ امریکی مسلمان مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ ملکی دفاع کےلئے لڑتے ہیں، دنیا میں کئی مسلمان ملک دوسرے مسلمان ممالک کے خلاف جنگوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔