مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لیے انتہائی ضروری ہے:یورپی رکن پارلیمنٹ

 برمنگھم(اے پی اے ) یورپین ممبر آف پارلیمنٹ نکی سینکلر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ کشمیری اپنے اس حق کو مانگتے ہیںجسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔بھارت اور پاکستان عالمی معاہدوں کے پابند ہیں وہ کشمیری عوام کو خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی معاہدوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کریں اور پر امن کوششوں کے لیے راہ ہموار کریں تا کہ خطے میںپائی جانے والی کشیدگی کو ختم کرنے میں مدد مل سکے ۔ بھارت اور پاکستان کے عوام کو خوشحالی نصیب ہو اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد مل سکے ۔