فوجی انخلا: روٹوں کا جائزہ لے رہے ہیں ،پاکستان سستا ترین راستہ لگا، نیٹو

کابل(ثناءنیوز)نیٹو افغانستان سے انخلا کے مناسب ترین راستے کی تلاش میں مصروف ہے تاکہ افغانستان سے اپنا سامان لے جانے پر کم از کم رقوم خرچ کر سکے، نیٹو کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل الیگزینڈر ویرشبو نے روسی اخبارکوانٹرویو میں کہا نیٹو کے ممالک مختلف ٹرانزٹ روٹوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور یہ پاکستان سستا ترین راستہ لگ رہا ہے۔ ورشبو نے مزید کہا نیٹو کو بہت زیادہ سامان افغانستان سے لے جانا ہوگا اس لیے سستا ترین راستہ ڈھونڈنا انتہائی اہم ہے۔ بحیرہ بالٹک پر واقع کوئی روسی بندرگاہ استعمال کرنے کی روس کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے نیٹو کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حتمی فیصلہ کرتے ہوئے نیٹو اخراجات کو پیش نظر رکھے گی۔