طالبان کا دوبارہ برسر اقتدار آنے کا خطرہ برقرار ہے : روسی سفیر

کابل(ثناءنیوز)افغانستان میں روس کے سفیر آندرے آویتسیان نے اس موقف کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بعد طالبان دوبارہ برسر اقتدار آئیں گے۔ روسی مےڈےا کو دیے گئے انٹرویو میں روسی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں متعین اتحادی افواج کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکیں جبکہ ان کا اولین مقصد دہشت گردی کا خاتمہ تھا۔ بین الاقوامی افواج کی بارہ سالہ تعیناتی کے دوران افغانستان میں امن و استحکام قائم نہیں کیا جا سکا، روس کے سفیر نے کہا۔ انہوں نے افغان فوج اور پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کا کام جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو تمام میدانوں میں افغانستان کی مدد کرنا ہوگا۔