صبح اٹھتے ہی سگریٹ پینا کینسر کا باعث بن سکتا ہے

پینسلوانیا (نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق کے مطابق صبح اٹھتے ہی سگریٹ پینے سے حلق اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ امریکہ کی پینسلوانیا سٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق صبح اٹھنے کے آدھے گھنٹے بعد یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک خود کو سگریٹ سے دور رکھنے والے افراد کے خون میں وہ مینابولائٹ کم پایا گیا جو کینسر کا باعث بنتا ہے۔