بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کے دفتر پر فائرنگ

ڈھاکہ (ثناءنیوز)بنگلہ دیش میں نامعلوم مسلح افراد نے ملک کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے دفتر پر فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے وقت وہ دفتر ہی میں موجود تھیں تاہم انہیں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ خالدہ ضیا بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ اٹھارہ پارٹیوں پر مشتمل ملکی اپوزیشن کی لیڈر بھی ہیں۔