افغان لڑکے نے خنجر مار کر امریکی فوجی کو قتل کر دیا

افغان لڑکے نے خنجر مار کر امریکی فوجی کو قتل کر دیا

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان لڑکے نے خنجر مار کر امریکی فوجی کو قتل کر دیا۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق 26 سالہ سارجنٹ مائیکل کیبل افغان صوبہ ننگرہار میں افغان اور امریکی حکام کے اجلاس کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر تھا کہ ےہ واقعہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق واقعہ کے وقت امریکی فوجی وہاں موجود بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ پیچھے کی طرف سے ایک لڑکے نے اسکی گردن پر خنجر سے وار کیا حکام کے مطابق لڑکے کی عمر بمشکل 16 سال تھی اور حملے کے بعد وہ پاکستانی بارڈر کراس کرکے فرار ہو گیا۔
امریکی / فوجی قتل