نائجیریا میں بوکوحرام نے سرحدی شہر کے متعدد باشندوں کو قتل کردیا
ابوجا (اے پی پی) نائجیریا میں مسلح گروہ بوکوحرام نے سرحدی شہر کے متعدد باشندوں کو قتل کردیا ۔فرانسیسی خبررساں ادارہ نے مقامی عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مسلح گروہ بوکوحرام کے اراکین نے کیمرون سے ملنے والی سرحد کے قریب واقع شہر گامبار و نگالا کے متعدد باشندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔کیمرون کے شہر فوتوکول میں پناہ حاصل کرنے والے گامبارو کے ایک باشندے کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے مسلح افراد بڑی آسانی کے ساتھ گامبارو کے باشندوں کو قتل کردیتے ہیں۔ اور واضح اہداف کے لئے مظالم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ بوکوحرام نے رواں ہفتے کے دوران گامبارونگالا شہر کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے بعد اس شہر کے سیکورٹی مراکز کو اپنے ہاتھ میں لے کر اس شہر پر مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے۔