فرانس نے عراق میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی شروع کر دی
لندن ( بی بی سی) فرانس نے عراق میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی شروع کر دی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانس کے متعدد رافیل طیاروں نے جمعے کی صبع دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملے کیے۔ اے ایف پی نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ فرانسیسی طیارے عراق میں دولتِ اسلامیہ کے مضبوط گڑھ موصل پر ہونے والے فضائی حملوں میں حصہ لیں گے۔ خیال رہے کہ فرانس نے رواں ماہ کے شروع میں چارلس ڈی گال نامی بحری بیٹرے کو خطے میں روانہ کیا تھا۔ فرانسیسی ریڈیو آر ٹی ایل کے مطابق 24 لڑاکا طیارے آپریشن میں حصہ لیں گے، ریڈیو کے مطابق یہ لڑاکا طیارے 250 کلو گرام لیزر گائیڈڈ بم سے مسلح ہیں۔ چارلس ڈی گال نامی بحری بیٹرا 38 ہزار ٹن وزنی ہے اور اس میں دو جوہری ریکٹرز جتنی طاقت ہے۔