داعش سے تعلق نہیں، اسرائیل دہشت گردی درآمد کر رہا ہے : حماس
غزہ / نیویارک (اے این این/ نمائندہ خصوصی) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا وہ الزام مسترد کر دیا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ حماس کے شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام داعش کیساتھ رابطے ہیں۔ حماس نے دعویٰ کیا اسرائیل دہشت گردی درآمد کررہا ہے۔