23 ترقی پذیر ممالک میں بچوں میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 23 ترقی پذیر ممالک میں حالیہ برسوں کے دوران بچوں میں غربت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یونیسیف کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھرکے 23 ترقی پذیرممالک کے بچوں میں غربت کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ اس دوران تقریباً26 لاکھ بچے غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ اور یونان سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل میں جس کے بعد لٹویا، کروشیا اورآئرلینڈ شامل ہیں، صرف برطانیہ میں بچوں میں غربت کی شرح 24 فیصد سے بڑھ کر25.6 فیصد ہوگئی ہے۔