ایپل کے سربراہ کا ہم جنس پرست ہونیکا اعتراف
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی کمپیوٹر ساز کمپنی ایپل کے سربراہ ٹِم کْک نے ہم جنس پرست ہونے کا اقرار کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے ہم جنس پرست ہونے کا انکشاف ایک میگزین کے لئے لکھے گئے ایک مضمون میں کیا ۔ وہ اپنے اس جنسی رجحان کا کھلے عام اظہار کرنے والے پہلے معروف امریکی کاروباری رہنما ہیں۔