پیرس میں ہزاروں کشمیریوں کی احتجاجی ریلی، بھارتی سفارتخانے کے باہر دھرنا
پیرس(آن لائن)فرانس میں ہزاروں کشمیریوں نے کشمیر کی آزادی کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور پیرس میں بھارتی سفارتخانے کے باہر دھرنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن کے ملین مارچ کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے مطالبے کے حق میں ہاتھوں میں بڑے بڑے بینر لئے سینکڑوں لوگوں نے پرامن احتجاج کیا۔ جلوس کی قیادت سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کررہے تھے ۔ مظاہرین نے کشمیر میں رائے شماری کرائو کے نعرے لگائے۔ بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو زیر نہیں کر سکتا۔