چین :مسلح افراد نے سکول میں گھس کر چاقو کے وار کر کے 3طالب علم قتل کر دیئے
بیجنگ(آن لائن) چین میں نا معلوم مسلح افراد نے ایک سکول میں گھس کر چاقو کے وار کر کے تین طلباء کو قتل کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ زی زانگ میں پچاس افراد پر مشتمل ایک گروپ نے سکول میں گھس کر چاقو کے وار کئے اور تین طلباء کو ہلاک کر دیا۔