تیز رفتاری پر جرمانہ، ایک شخص نے غصے میں دو بالٹیوں میں بھرے ہزاروں سکے پیش کردئیے
ٹیکساس (نیٹ نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص کو تیز رفتاری پر 212 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا جس پر وہ غصے میں آگ بگولا ہوکر کونسل آفس جا پہنچا۔ آفس میں داخل ہوتے ہی اس شخص نے کلرک کے سامنے دو بالٹیوں میں بھرے ہزاروں سکے جرمانے کی فیس کے طور پر پیش کردئیے۔