آسٹریلیا میں ساڑھے 24ہزار بٹ کوائنز کی نیلامی کا فیصلہ
سڈنی (بی بی سی) آسٹریلوی پولیس نے جون میں ضبط شدہ بٹ کوائنز کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے جنکی مالیت 80 لاکھ پاؤنڈ ہے۔بٹ کوائنز انٹرنیٹ پر خرید و فروخت کے لیے استعمال کی جانے والی ورچوئل کرنسی ہے۔بٹ کوائنز کو دو، دو ہزار کے بلاک میں نیلام کیا جائے گا۔