نیوی شپ ’’ذوالفقار‘‘ کے دورہ کویت سے تعلقات مزید مضبوط ہونگے: کپتان فیصل جاوید
کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) پاکستان نیوی شپ ’’ذوالفقار ‘‘کے کپتان فیصل جاوید نے کہاہے کہ خیر سگالی دوروں کے ذریعہ بحری فورسز مختلف ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے اہم کردار اداکرتی رہی ہیں۔ انہوںنے کو یت میں ’’ذوالفقار‘‘ کی آمد پر شاندار مہمان نوازی پر امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح کا شکریہ ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پی این ایس ’’ذوالفقار‘‘ سفارت کاروں، کویتی اورپاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ اوراستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فیصل جاوید نے کہاکہ ’’ذوالفقار‘‘ کے دورہ سے دونوں ممالک کی بھی بحری فورسز کے درمیان مزید مضبوط ہوں گے۔ کل 2جون کو یہاں سے واپسی پر کویت نیوی کے ساتھ مشترکہ مشقیں بھی کریں گے۔ کویتی نیوی کے چیف سے ملاقات دوطرفہ تعاون اورباہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی، ذوالفقار نیوی شپ کا کویت کا پہلا دورہ ہے۔اگلا پڑائو جدہ سعودی عرب میں ہوگا۔ سفیر غلام دستگیر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ غلام دستگیر، فیصل جاوید اور کویت بحریہ کے حکام نے مل کر کیک کاٹا اور بعد میں مہمانوں کو پُرتکلف عشائیہ دیا جس میں پاکستان کے روایتی کھانے پیش کئے گئے۔