یوسف کسیلیہ کو ضمنی الیکشن میں کامیاب کرائیں گے: نیاز خان، حاجی مختار کی ملاقات
طائف (ممتاز بڈانی) یوسف کسیلیہ کی عوام میں مقبولیت پر پارٹی نے انہیں دوبارہ ضمنی الیکشن کیلئے نامزد کیا ہے۔ سابق ایم پی اے یوسف کسیلیہ نے اپنے تین سالہ دور میں ایک پائی کی کرپشن نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار اوورسیز ایمپلائز کے سینئر ممبران نے خان نیاز خان بلوچ اور حاجی مختار احمد نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے۔ سابق ناظم چودھری محمد یونس کسیلیہ سے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گگومنڈی شہر اور حلقہ پی پی 232 کے چکوک کی عوام کے دلوں پر آج بھی راج کرتے ہیں۔ یوسف کسیلیہ کو ضمنی الیکشن میں کامیاب کروائیں گے۔ رانا طالب، ڈاکٹر ارشاد، ملک اختر، حیدر علی، محمد سلیم، عبدالحکیم، محمد بشیر بھی موجود تھے۔