یورپ میں دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ ہے امریکہ کی اپنے شہریوں کو وارننگ
واشنگٹن (رائٹرز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے رواں موسم گرما کے دوران امریکیوں کو یورپ میں ممکنہ دہشتگردانہ حملوں کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ یہ الرٹ 31 اگست تک ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ریسٹورنٹس، سیاحتی مقامات، کمرشل سینٹرز اور ٹرانسپورٹ کے سسٹم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔