سعودی عرب: 10 رمضان المبارک سے دوپہر کے وقت دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد
ریاض(آن لائن)سعودی عرب کی وزارت لیبر و سماجی ترقی نے مزدور پیشہ افراد کی بہبود اور ان کی صحت و حفاظت کے پیش نظر 10 رمضان المبارک بمطابق 15 جون 2016 سے 14 ذی الحجہ 15ستمبر تک دھوپ میں محنت مزدوری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی وزارت لیبر کے سیکرٹری برائے ماحولیاتی بہبود ڈاکٹر فہد عبداللہ العویدی نے ایک بیان میں بتایا حکومت نے مزدوروں کی بہبود اور ان کی صحت و سلامتی کے پیش نظردن بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک پابندی عائد کی ہے۔