خیبر پی کے: سری لنکا کے راہبوں کا تخت بھائی میں آثار قدیمہ کا دورہ
پشاور (بی بی سی ڈاٹ کام) سری لنکا سے بدھ مت کے پیروکاروں نے منگل کو خیبر پی کے کے علاقے تخت بھائی میں آثار قدیمہ کا دورہ کیا اور وہاں کچھ دیر کے لئے عبادت کی۔ واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد سری لنکا سے بدھ مت کے پیروکار پہلی مرتبہ یہاں آئے ہیں۔ روایتی زرد رنگ کے کپڑوں میں ملبوس 40 کے لگ بھگ راہبوں نے ان آثار قدیمہ میں دلچسپی لی اور مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔ تخت بھائی کے یہ آثار قدیمہ پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہیں۔
دورہ