بنگلہ دیش: بنک ڈکیتی پر 6 عسکریت پسندوں کو سزائے موت کا حکم
ڈھاکہ (اے پی پی+ رائٹرز) بنگلہ دیش کے حکام نے کہا ہے کہ ہیکنگ کے ذریعے 81 ملین ڈالر کی رقم کی چوری میں بنگلہ دیش بینک کے بعض عہدیدار ملوث ہو سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل نامعلوم ہیکروں نے امریکی بینکوں میں بنگلہ دیشی حکومت کے اکائونٹس سے 81ملین ڈالرز کی رقم منتقل کی تھی۔ یہ رقم ریزرو بینک آف امریکہ کے اکائونٹ سے منتقل کی گئی تھی۔ ہیکروں نے بنگلہ دیشی سینٹرل بینک کے کمپیوٹر نظام تک رسائی حاصل کرلی اور اس کے ذریعے یہ رقم فلپائن اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک کو منتقل کی۔ ادھر دارالحکومت میں 2015ء میں بنک ڈکیتی کے دوران 8 افراد کو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ 6 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔ عسکریت پسندوں پر الزام لگایا گیا تھا۔ پراسیکیوٹر نے کہا ملزموں نے انصار اللہ بنگلہ ٹیم اور جماعۃ المجاہدین سے ٹرائل کے دوران تعلق کا اعتراف کیا تھا۔ ایک کو عمر قید، 2 کو 3، 3 برس قید جبکہ 2 ملزم بری کر دیئے گئے۔ ملزموں نے 9800 ڈالر لوٹ کر منیجر کو قتل کر دیا تھا۔
بنگلہ دیش حکام