ہریانہ میں جٹ مظاہرین نے درجنوں عورتوں کو گاڑیوں سے نکال کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا‘ سرکاری تحقیقاتی کمیٹی نے تصدیق کر دی
روہتک (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں فروری کے دوران ملازمتوں اور تعلیمی اداروں کے داخلوں میں کوٹہ مقرر کرانے کیلئے ہونے والے جٹ برادری کے پرتشدد احتجاج کے دوران درجنوں عورتوں سے سرعام اجتماعی زیادتیاں کی گئیں اس امر کا انکشاف ریاستی حکومت کی طرف سے قائم پرکاش سنگھ کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ پنجاب ہریانہ ہائیکورٹ میں گزشتہ روز جمع کرا دی رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے شہر مورتھال میں جٹ مظاہرین جنہوں نے جگہ جگہ سڑکیں اور راستے بلاک کر رکھے تھے کاروں اور گاڑیوں میں سوار درجنوں خواتین کو باہر نکالا اور کھیتوں میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا کئی عورتیں بچاؤ کیلئے برہنہ ہی بھاگ کھڑی ہوئیں اور قریبی سڑکوں پر قائم ڈھابوں پر پہنچیں اور وہاں لوگوں سے مدد مانگی ان لوگوں نے اپنے کپڑے دیکر ان عورتوں کی ستر پوشی کی۔
ہریانہ جٹ مظاہرین