مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے واقعہ کیخلاف مظاہرے لاٹھی چارج سے بیسیوں زخمی
سرینگر (ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ملواری نیوامیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ دریں اثنا بھارتی فورسز نے نوجوانوں کے قتل پر علاقے میں ہونے والے مظاہروں کے شرکا ءپر لاٹھی چارج کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے بیسیوں افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسلام آباد کے علاقے انچی ڈورو کے تین شہید کشمیری نوجوانوں کی چھٹی برسی کے موقع پر قصبے میںزبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے 17سالہ شجاعت الاسلام ، 15سالہ امتیاز احمد یتو اور15سالہ اشتیاق احمد کھانڈے کو 2010کے عوامی انتفادہ کے دوران 29جون کوقصبے کے علاقے انچی ڈورو مےں ایک گھر کے صحن میں گولیاں مار کر شہید کردیاتھا ۔ حریت رہنماﺅںنے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے پاکستان پر ایٹمی حملے کے غیر ذمہ دارانہ مطالبے کا سخت نوٹس لے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں غلام نبی سمجھی اور غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں افسوس کا اظہار کیاکہ اس قسم کے خطرناک بیانات سرکاری دہشت گردی کے بین ثبوت ہیں جن کا عالمی سطح کی لیڈر شپ کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔دوسری جانب کپواڑہ میں حزب کے ڈویژنل کمانڈر سمیر احمد وانی کی شہادت پر قصبے میں مکمل ہڑتال کی گئی جس کے دوران تمام کاروباری و تجارتی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں۔ حریت کانفرنس (گ) نے کشمیری طلباءپر حملے کےخلاف ریاستی انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی انتظامیہ اور قابض بھارتی فوج انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیوں میں مصروف ہیں ¾ حکومت معاملے کو محض زبانی جمع خرچ سے ٹالنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔
مقبوضہ کشمےر