صارفین کی شکایت پر فیس بک دوستوں کی پوسٹوں کو زیادہ جگہ دے گا
لندن (بی بی سی) فیس بک اب دوستوں کی جانب سے کی گئی پوسٹوں کو نیوز فیڈ میں زیادہ مرکزی جگہ دے گا۔ سوشل نیٹ ورک نے کہا ہے اس کے صارفین نے تشویش ظاہر کی تھی کہ انہیں اپنے دوستوں کی ’اہم اپ ڈیٹس‘ موصول نہیں ہوتیں۔ اب نیوز میڈیا اور برینڈز کی جانب سے کی پوسٹس کو زیادہ جگہ دیے جانے کا رجحان کم ہو جائے گا۔