ماحولیاتی تبردیلیوں پر یکساں ذمہ داریاں ادا کرنا ہونگی
پیرس (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس اہم موقع پر ہو رہی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق ہمیں یکساں ذمہ داریاں ادا کرنا ہونگی۔ عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں ‘ خطرات سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے۔ ماحول دشمن گیسوں کے اخراج کرنے والے ممالک پر زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ پاکستان عالمی حدت پیدا کرنے والی گیسوں میں کمی کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان ماحولیاتی تباہ کاریوں سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت علمی کی ضرورت ہے۔ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جامع معاہدہ چاہتا ہے۔ عالمی حدت کا باعث بننے والی گیسوں میں پاکستان کا حصہ انتہائی کم ہے۔ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام فریقین کی ضروریات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ جامع معاہدے میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے جائزے کا مؤثر نظام ہو‘ ہم ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس میں ذمہ داریوں کا تعین ہو۔ پاکستان قابل تجدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہا ہے۔ معاہدے کی تیاری کیلئے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔ ترقی پذیر ممالک کی ترقی کی ضرویات مدنظر رکھ کر معاہدہ تشکیل دیا جائے۔