روس میزائلوں سے لیس ساتویں جوہری آبدوز کی تعمیر رواں ماہ شروع کریگا
ماسکو(اے پی پی) میزائلوں سے لیس روس کی ساتویں جوہری آبدوز کی تعمیر کی افتتاحی تقریب روسی شمالی شہر سیویرو دوینسک میں دسمبر میں ہوگی۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی آبدوز کو روسی بادشاہ الیگزینڈر سوم کا نام دیا جائے گا جو روس میں آبدوز فورس کے بانی سمجھے جاتے ہیں۔منصوبے کے مطابق مستقبل میں روسی بحریہ میں شامل میزائلوں سے لیس جوہری آبدوزوں کی تعداد آٹھ ہوجائے گی۔ ہر ایک پر 16 بین براعظمی میزائل "بلاوا" نصب کئے جائیں گے۔ اس وقت روس میں تین آبدوزیں زیر تعمیر ہیں۔
جوہری آبدوز