کابل: اہم اہداف پر حملوں کا خدشہ‘ امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
کابل (اے ایف پی) کابل میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے حملوں کا انتباہ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ بیان میں اہداف کا ذکر نہیں کیا گیا۔ ویب سائٹ پر بیان میں کہا گیا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہت خراب ہونے کے سبب امریکی شہریوں کو خدشات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔