انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والی کشتی پر سوار 97 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا گیا
سنگاپور (اے پی پی) انڈونیشیاءکے جزیرہ باتام سے سنگاپور جانے والی کشتی کے عملے سمیت 97 مسافروں کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔ سنگاپور میری ٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی کے حکام نے ایک ای میل پیغام میں بتایا کہ باتام سے سفر کا آغاز کرنے والی کشتی جزیرے کی حدود سے کچھ دور گئی تو عدم توازن کا شکار ہوگئی۔جس پر اس کے آپریٹر نے قریب موجود دوسری کشتیوں کو مدد کیلئے پکارا جنھوں نے عملے کے سات ارکان سمیت 97 افراد کو قطعی حادثے سے بچالیا۔