پیرس:اوباما کی پیوٹن سے ملاقات ،شام ،یوکرائن کے مسائل پر تبادلہ خیال
پیرس(نوائے وقت رپورٹ)امریکی صدر باراک اوباما اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان پیرس میں ملاقات ہوئی غیر ملکی خیبر ایجنسی کے مطابق دونوں صدور نے ملاقات میں شام اور یوکرائن کے مسائل پر بات چیت کی امریکی اور روسی صدر کی ملاقات 30منت تک جاری رہی۔ باراک اوباما نے ترکی کی جانب سے روسی جنگی طیارہ مارگرانے پر اظہار افسوس کیا۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی صدر اوباما سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا شام کے مسئلے کا حل صرف سیاسی ہے۔ پیوٹن نے الزام لگایا داعش کو ملنے والا تیل ترکی کے راستے سے جا رہا ہے۔ جہاز گرانے کا مقصد بھی یہی تھا۔