یورپی رہنما یوروزون بحران کے حل کے لئے راستے تلاش کریں: ہلیری کلنٹن

یورپی رہنما یوروزون بحران کے حل کے لئے راستے تلاش کریں: ہلیری کلنٹن

واشنگٹن (آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے یورپی رہنماﺅں پر زور دیاہے کہ وہ یوروزون بحران کو حل کریں اور پیداوار اور روز گار کے فروغ کے لئے راستے تلاش کریں اور کہا ہے کہ عالمی معیشت کا استحکام ان پر منحصر ہے۔ واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سادگی پالیسیوں کے مو¿ثر ہونے کے ساتھ یورو زون دوبارہ کساد بازاری کی جانب بڑھ رہا ہے۔