یمن میں سکیورٹی فورسز نے القاعدہ رہنما کو گرفتار کر لیا

صنعاء(آن لائن) جنوبی یمن میں سکیورٹی فورسز نے ایک خطرناک القاعدہ رہنما کو گرفتار کر لیا ہے جو متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے، یہ بات سرکاری نیوز ایجنسی صبا نے کہی۔ ایجنسی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سلیمان حسن محمد مرشد عواد جو ابو عثمان العبیہ کے نام سے بھی مشہور ہیں، وہ القاعدہ کے خطرناک ترین ارکان میں سے ایک ہیں۔