ہوگو شاویز کینسر کے باعث کیوبا کے ہسپتال میں زیر علاج

ہوانا (اے پی پی) وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کینسر کے باعث کیوبا کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے نائب صدر نگولاس مادررو نے کہا کہ صدر ہوگو شاویز پڑوسی ملک کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خبر کی اطلاع انہیں صدر شاویز نے ایک خط کے ذریعہ دی ہے۔