کینیا کے میجر جنرل لیونارڈ مریو کی گونڈی لائبیریا میں اقوام متحدہ کے مشن کا فورس کمانڈر مقرر

اقوام متحدہ (اے پی پی) کینیا کے میجر جنرل لیونارڈ مریو کی گونڈی کو لائبیریا میں اقوام متحدہ کے مشن کا فورس کمانڈر مقرر کر دیا گیا۔ ان کی تقرری کا اعلان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کیا۔ میجر جنرل لیونارڈ پاکستان کے میجر جنرل محمد خالد کی جگہ لیں گے جن کی اس عہدہ پر تعیناتی کی مدت 9 نومبر 2012ءکو ختم ہو گئی تھی۔