پاکستان سے جعلی بھارتی کرنسی کی ترسیل جاری ہے: بھارتی الزام روکنے کےلئے امریکہ سے تعاون طلب

نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے جعلی کرنسی نوٹوں کی ترسیل کو روکنے کےلئے امریکہ سے تعاون طلب کر لیا جبکہ بھارتی وزیر مملکت برائے خزانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے براہ راست اور بالواسطہ طریقوں سے جعلی کرنسی نوٹوں کی ترسیل کی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے خزانہ نامو نارائن مینا نے الزام عائد کیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے بھاری مالیت کے جعلی بھارتی کرنسی نوٹ کی ترسیل کی جارہی ہے، یہ ترسیل براہ راست اور بالواسطہ دونوں طریقوں سے کی جارہی ہے۔