واشنگٹن : عبدالحفیظ شیخ کی امریکی حکام سے ملاقاتیں، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

واشنگٹن : عبدالحفیظ شیخ کی امریکی حکام سے ملاقاتیں، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

واشنگٹن (اے پی پی) وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے گزشتہ روز امریکی نائب وزیر خزانہ نیل وولن سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے تعاون کے طریقوں پر بات چیت کی۔ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے امریکی حکام کو پاکستان کی اقتصادی ترقی اور پائیدار بڑھوتری کے لئے کوششوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے دوران امریکی حکام نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا اہم عنصر ہے۔ وزیر خزانہ پاکستان کے اقتصادی ماہرین کے ہمراہ امریکی حکام کے ساتھ اکنامک ورکنگ گروپ کے اجلاس کی قےادت کررہے ہیں۔