نائیجیریا: مسلح افراد کی فائرنگ چینی تاجر ہلاک‘ 2 خواتین زخمی

لاگوس (آن لائن) نائیجیریا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک چینی تاجر کو ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاطینی حکام نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ضلع اوگیوڈر میں چینی تاجر کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ دریں اثناءاسی علاقے میں مسلح افراد نے چینی خواتین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں خواتین زخمی ہو گئیں۔ حملہ آوروں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔