میانمار میں زمینوں کی ملکیت کے حقوق پر حکومت اور مقامی آبادی کے درمیان جھگڑا

ینگون (اے پی پی) میانمر کے لٹ پاڈونگ پہاڑی سلسلے میں زمینوں کی ملکیت کے حقوق پر حکومت اور مقامی آبادی کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا۔ اس علاقے میں تابنے کی کانوں میں ایک تو سیعی منصوبے پر کام ہو رہا ہے، کان کنی کی توسیع کے مجوزہ علاقے میں احتجاج کے لیے جمع ہونے والے لوگوں کو منشتر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد بودھ بھکشواور دیہاتی زخمی ہو گئے۔ رپورٹوں کے مطابق زخمی ہونے والے مظاہرین کے کپڑوں اور جلد پر جلنے اور جھلسنے کے نشانات تھے۔