صہیونی لابی نے ٹوئٹر پر بان کی مون کا غلط بیان جاری کر دیا

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں فلسطین کو مبصر ملک کا درجہ دینے کےلئے ووٹنگ کے موقع پر صیہونی لابی سرگرم رہی ¾ ٹوئٹر پر عالمی ادارے کے سیکرٹری بان کی مون کی طرف سے غلط بیان جاری کر دیا گیا جبکہ ویب سائٹ کو پراسرار طورپر بند کر دیا گیا۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں فلسطین کو غیر رکن مبصر ملک کا درجہ دینے کےلئے ووٹنگ کے موقع پر سوشل بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کے آفیشل اکاﺅنٹ ”یو این“ سے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی طر ف سے یہ ٹویٹ جاری کیا گیا کہ سیکرٹری جنرل اسرائیل فلسطین تنازعہ کے یک ریاستی حل کے خواہاں ہیں۔ اس سلسلے میں میڈیا کے رابطے کر نے پر اقوام متحدہ کی ایک ترجمان مارلین کی طرف سے پہلے یہ بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کا ٹویٹر پر اکاﺅنٹ ہیک کر لیا گیا ہے تاہم بعد ازاں عالمی ادارے کی دوسری خاتون ترجمان نینسی گرووز نے تسلیم کیا کہ یہ ان کی غلطی تھی۔