سابق امریکی صدر جارج بش کو دمہ کی تکلیف، ہسپتال داخل

واشنگٹن(آن لائن)سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کو دمہ کی تکلیف کے باعث ٹیکساس کے ایک ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ یہ بات ہسپتال کی خاتون ترجمان نے کہی ۔ ترجمان سٹیفن آسن نے اے ایف پی کو بتایاکہ88سالہ بش ہیوسٹن کے میتھوڈسٹ ہسپتال میں داخل ہیں اور وہ مستحکم حالت میں ہیں ۔