خفیہ دستاویزات افشاء کرنے پر بھارتی ائر فورس کا سابق ونگ کمانڈر گرفتار

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی خفیہ ادارے سی بی آئی نے مبینہ طور پر اہم خفیہ دستاویزات افشاءکرنے میں ملوث بھارتی ایئر فورس کے سابق و نگ کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سی بی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی اے سابق ونگ کمانڈر سے اسلحہ ڈیلر ابھیشک ورما سے تعلق سے متعلق پوچھ گچھ کررہی ہے۔