جاپانی وزیراعظم نے روسی صدر کی خرابی صحت کے باعث روس کا دورہ موخر کر دیا

ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی وزیراعظم یوشوہیکو نوڈا نے روس کے صدر ولادی میرپوٹن کی صحت خراب ہونے کے باعث روس کا دورہ موخر کردیا ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق شمالی جاپان کے میر کیوڈو نے بتایاکہ پوٹن کی صحت کی خرابی کے باعث وزیراعظم نے روس کا دورہ موخر کردیا ہے ۔