بھارت کے سابق وزیراعظم اندر کمار گجرال چل بسے

بھارت کے سابق وزیراعظم اندر کمار گجرال چل بسے

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت کے سابق وزیراعظم اندر کمار گجرال گذشتہ روز 93 برس کی عمر میں چل بسے۔ گجرات نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں پڑوسی ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی بنیاد رکھنے والا معمار اول سمجھا جاتا تھا۔ گجرال اپریل 1997ءسے مارچ 1998ءتک وزیر اعلیٰ رہے، انہوں نے مخلوط حکومت کی قیادت کی گجرال 4 دسمبر 1919ءکو پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سٹوڈنٹس لیڈر اور انڈرگراﺅنڈ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رکن کی حیثیت سے کیا۔ وہ بھارت کے الگ ریاست بننے کے بعد کانگریس میں شامل ہو گئے، نرم گفتار گجرال نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی جانب سے نافذ کی جانے والی ایمرجعنسی کے دوران وزیر اطلاعات کی حیثیت سے ریڈیو کی خبروں کے بیلٹن سنسر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 1980ءکی دہائی میں انہوں نے کانگریس کو خیرباد کہہ دیا اور سوشلسٹ پارٹی جنتادل میں شامل ہو گئے۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے انہیں ”مرد امن“ قرار دیا، مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے گجرال کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔