بھارتی معیشت سست روی کا شکار شرح نمو 3 سال کی کم ترین سطح آ گئی

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں شرح نمو ستمبر تک کی سہ ماہی کے دوران 5.3 فیصد سست روی کا شکار رہی بھارتی معیشت غیر یقینی عالمی معاشی صورتحال اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کمزوری سے متاثر ہوئی۔ جمعہ کو بھارت میں سرکاری طور پر جاری ہونے والے اعداد و شمار میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ معیشت کی کارکردگی جو اندازوں کے عین مطابق تھی دوسری سہ ماہی میں 5.5 فیصد کے اندازے سے کم اور جنوری کے بعد کے عرصے میں تین سالوں میں کم ترین رہی۔